page contents
Haroon Ealhi / Kashif Mehmood
Showing posts with label JANG. Show all posts
Showing posts with label JANG. Show all posts

کرکٹ پر بگ تھری کا قبضہ

Penulis : Unknown on Sunday, 23 February 2014 | 00:50

Sunday, 23 February 2014

کرکٹ پر بگ تھری کا قبضہ




کرکٹ کے جنازے کو چوتھا کندھا جنوبی افریقہ نے فراہم کردیا جس کے بعد بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی جانب سیعالمی
کرکٹ کے مالی و انتظامی امور پر قبضے کی کوشش کامیاب ہوگئی اور سنگاپور میں آئی سی سی نے بگ تھری منصوبے پر اپنی منظوری کی مہر ثبت کردی۔ آخری لمحات میں جنوبی افریقہ نے پاکستان اور سری لنکاکوہاتھدکھاتے ہوئے بگ تھری سے ہاتھ ملا لیا، یوں مطلوبہ اکثریت حاصل ہوتے ہی مسودہ منظور کرلیا گیا۔ پاکستان اور سری لنکا نے اس موقف کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ نہیں لیاکہ وہ جون تک اس ڈرافٹ پرغور کریں گے۔آئی سی سی کی جانب سے منظور ہونے والے منصوبے کے مطابق آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت آئی سی سی کے مستقل رکن ہوں گے جبکہ چوتھا رکن آئی سی سی کے باقی 7 ممبرز کسی ایک ملک کو منتخب کریں گے۔ اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کو آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ وہ جولائی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ آئی سی سی کے مالی اور دیگر معاملات انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھ میں ہوں گے۔آئی سی سی کے اسمتنازع منصوبے کے تحت عالمی کرکٹ کی آمدنی کا بڑا حصہ بگ تھری کرکٹ بورڈز کو ملے گا جبکہ ٹیسٹ میچوں میں ترقی اور تنزلی کا بھی تینوں کرکٹ بورڈز پر اطلاق نہیں ہو گا۔ عالمی کرکٹ پر بگ تھری کا قبضہ تو ہو گیا ۔سری لنکا کے علاوہ کسی نے پاکستان کا ساتھ نہیں دیا۔لیکن اب آگے کیا ہو گا؟ کیا پاکستان عالمی کرکٹ میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہے؟ کیا پاکستان کی کرکٹ مزید تباہ ہو جائے گی؟ کیا پاکستان نے اپنا کیس درست طریقے سے پیش نہیں کیا؟ کیا ایک وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا عدالتی جنگوں میں الجھے رہنا بھی ہے؟کیا وزیر اعظم پاکستان کی عدم دلچسپی سے پی سی بی کو موقف پیش کرنے اور دیگر بورڈز سے بات کرنے میں مشکل پیش آئی؟ کیاپاکستان کرکٹ بورڈ نے جذبات سے کام لیتے ہوئے اپنا ہی نقصان کیا ہے؟ کیا پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی اب ایک خواب ہی رہے گی؟ کیا نئے سربراہ کی تقرری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بھی بگ تھری کی حمایت کا فیصلہ کر لے گا؟ ۔۔۔ دیکھتے ہیں آنے والا وقت کرکٹ کے لئے کیا خبریں لے کر آتا ہے۔۔۔ !

کرکٹ پر بگ تھری کا قبضہ

comments | | Read More...
 

Copyright © 2011. Entertainment